اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے جمعرات کو یہاں وزیراعظم آفس میں کیڈٹ کالج کوٹلی ستیاں کے طلباءنے ملاقات کی۔ طلباءسے ملاقات ملک بھر کے مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلباءکو وزیراعظم آفس میں دعوت دینے اور انہیں وزیراعظم آفس اور دیگر اہم حکومتی اداروں کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کرنے کے اقدام کا حصہ ہے۔ وزیراعظم نے طلباءکے ساتھ …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے کیڈٹ کالج کوٹلی ستیاں کے طلباءکی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے جمعرات کو یہاں وزیراعظم آفس میں کیڈٹ کالج کوٹلی ستیاں کے طلباءنے ملاقات کی۔ طلباءسے ملاقات ملک بھر کے مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلباءکو وزیراعظم آفس میں دعوت دینے اور انہیں وزیراعظم آفس اور دیگر اہم حکومتی اداروں کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کرنے کے اقدام کا حصہ ہے۔ وزیراعظم نے طلباءکے ساتھ کچھ وقت گزارا اور ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے طلباءکے مختلف سوالوں کے جواب بھی دیئے۔ وزیراعظم نے طلباءسے کہا کہ وہ پوری دلجمعی کے ساتھ اپنی توانائیاں حصول تعلیم پر مرکوز رکھیں اور اپنے آپ کو جدید ترین علم اور ہنر سے آراستہ کریں تاکہ معاشرہ کی سماجی و اقتصادی ترقی میں وہ اپنا کردار ادا کر سکیں۔








