وفاقی وزیر داخلہ و منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کا پاکستان پلاننگ مینجمینٹ انسٹیٹوٹ میں طلباءسے خطاب

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ و منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ غیر نمائندہ اور غیر جمہوری حکومتوں نے پاکستان کے 35سال ضائع کیے ہیں‘غیر جمہوری حکومتوں نے اپنے آپ کو مضبوط کرنے کے لیے ہر ادارے میں شکوک وشبہات پیدا کئے‘2013کے پاکستان اور آج کے پاکستان میں فرق واضح ہے‘موجودہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں اور فیصلوں سے ملک میں دہشت …

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ و منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ غیر نمائندہ اور غیر جمہوری حکومتوں نے پاکستان کے 35سال ضائع کیے ہیں‘غیر جمہوری حکومتوں نے اپنے آپ کو مضبوط کرنے کے لیے ہر ادارے میں شکوک وشبہات پیدا کئے‘2013کے پاکستان اور آج کے پاکستان میں فرق واضح ہے‘موجودہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں اور فیصلوں سے ملک میں دہشت گردی اورتوانائی بحران کا خاتمے ‘معاشی ترقی کے لئے عوام کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کا تحفہ دیا گیا ہے ‘نئی ایجادات قوموں کے لیے ایندھن ہے، اس پر طلباءنے توجہ دینی ہے‘مثبت سوچ کے ساتھ، ترقی یافتہ ممالک کا مقابلہ کرنے کے لیے ان سے زیادہ محنت کرنی ہے۔وہ جمعرات کو پاکستان پلاننگ مینجمینٹ انسٹیٹوٹ میں طلباءسے خطاب کر رہے تھے ۔وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ کوئی بھی قوم مثبت سوچ کے بغیر کامیابی حاصل نہیں کر سکتی ، علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے امہ کے ضمیر کو جگایا۔انہوں نے کہا کہ غیر نمائندہ اور غیر جمہوری حکومتوں نے پاکستان کے 35 قیمتی سال ضائع کئے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی فرد یا ملک کی کامیابی میں سوچ کا بہت عمل دخل ہوتا ہے۔انسان کی کامیابی میں مادی وسائل نہیں بلکہ اس کی سوچ اثر ڈالتے ہیں۔ جس قوم میں مثبت سوچ نہیں وہ کامیاب نہیں ہوسکتی۔

مزید خبریں