روپے کی قیمت کو اصل سطح پر آنا چاہئے، کرنٹ اکاﺅنٹس کے چیلنجز ہیں، انہیں حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ روپے کی قیمت کو اصل سطح پر آنا چاہئے، کرنٹ اکاﺅنٹس کے چیلنجز ہیں، انہیں حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے وہی فیصلے کئے ہیں جو ملک کے مفاد میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کی …

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ روپے کی قیمت کو اصل سطح پر آنا چاہئے، کرنٹ اکاﺅنٹس کے چیلنجز ہیں، انہیں حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے وہی فیصلے کئے ہیں جو ملک کے مفاد میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کی حامل شرح نمو اس وقت ملک میں موجود ہے، بنیادی ڈھانچہ کی ترقی اور روزگار کی فراہمی سمیت مختلف منصوبوں پر کام ہو رہا ہے، اقتصادی راہداری کے منصوبے بھی جاری ہیں، ان سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید خبریں