محمد نواز شریف کو اپنا وزیراعظم اس لئے کہتا ہوں کہ چار بار انہیں ووٹ دیا ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اپنا وزیراعظم اس لئے کہتا ہوں کہ چار بار انہیں ووٹ دیا ہے، وہ میرے لیڈر ہیں، مجھے اگر اختیارات دیئے گئے ہیں تو ان کا استعمال بھی کروں گا، عدالتوں کی کارروائی سڑکوں کی زینت بننے سے ملک میں عدم استحکام پیدا ہوا۔ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب …

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اپنا وزیراعظم اس لئے کہتا ہوں کہ چار بار انہیں ووٹ دیا ہے، وہ میرے لیڈر ہیں، مجھے اگر اختیارات دیئے گئے ہیں تو ان کا استعمال بھی کروں گا، عدالتوں کی کارروائی سڑکوں کی زینت بننے سے ملک میں عدم استحکام پیدا ہوا۔ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جب سے وزیراعظم منتخب ہوا ہوں محمد نواز شریف نے انہیں کوئی ٹیلی فون نہیں کیا اور نہ ہی کوئی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس جیسے معاملات کے اثرات ملکی معیشت پر بھی پڑتے ہیں، دھرنوں کی وجہ سے پاکستان کئی سال پیچھے چلا گیا لیکن موجودہ حکومت نے بنیادی ڈھانچہ کی ترقی سمیت ریکارڈ منصوبوں پر کام کا آغاز کیا ہے جن سے معیشت ترقی کرے گی۔

مزید خبریں