مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کی زیر صدارت نیشنل سکیورٹی ڈویژن کے ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کی زیر صدارت نیشنل سکیورٹی ڈویژن کے ایڈوائزری بورڈ کا جمعرات کو اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری نیشنل سکیورٹی ڈویژن افتخار حسین بابر، سابق سفیر ریاض محمد خان، سابق سفیر محمد صادق، سابق سیکرٹری نیشنل سکیورٹی ڈویژن خالد محمود، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس ایس آر اے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میجر جنرل …

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کی زیر صدارت نیشنل سکیورٹی ڈویژن کے ایڈوائزری بورڈ کا جمعرات کو اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری نیشنل سکیورٹی ڈویژن افتخار حسین بابر، سابق سفیر ریاض محمد خان، سابق سفیر محمد صادق، سابق سیکرٹری نیشنل سکیورٹی ڈویژن خالد محمود، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس ایس آر اے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میجر جنرل محمد شمریز سالک اور انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز کے سینئر ممبر عارش اﷲ خان نے شرکت کی۔ بورڈ نے پاکستان کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کام کرنے کا مشترکہ فیصلہ کیا۔ دریں اثناءتاجکستان کے ایک وفد نے حاکم عبدالحی رحمانوف کی زیر قیادت پاکستان میں تاجکستان کے سفیر شیر علی جانوف کے ہمراہ مشیر برائے قومی سلامتی سے ملاقات کی اور علاقائی سلامتی اور رابطوں کے امکانات سے متعلق امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور وسطی ایشیائی ممالک کو درپیش مشترکہ چیلنجوں اور مواقع کے حوالہ سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

مزید خبریں