چیف آف دی نیول اسٹاف کا وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت، پاکستان سے خطاب

کراچی ۔ 5 اپریل (اے پی پی) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے جمعرات کو کراچی وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت، پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد تاجر برادری اور بحری شعبے کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا تھا تاکہ ملکی معیشت کو فروغ دیا جا سکے۔ پاک بحریہ سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تاجر برادری کے نمائندوں …

کراچی ۔ 5 اپریل (اے پی پی) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے جمعرات کو کراچی وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت، پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد تاجر برادری اور بحری شعبے کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا تھا تاکہ ملکی معیشت کو فروغ دیا جا سکے۔ پاک بحریہ سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تاجر برادری کے نمائندوں اور ایف پی سی سی آئی کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کے معاملے میں معاشی حالات کی اہمیت ملٹری یا خارجہ امور جیسی ہی ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی قوم کی معیشت کی صورتحال اس کی نیشنل سکیورٹی کا سب سے اہم جزو ہوتا ہے چنانچہ فوجی صلاحیتوں کے بقاءکے لئے مضبوط اور پائیدار قومی معیشت ناگزیر ہے۔ بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ موجودہ دور میں بحری افواج کا بنیادی مقصد بین الاقوامی معاشی سسٹم کا دفاع ہے اور اس سلسلے میں بحری افواج کا کلیدی کردار ہے۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مزید کہا کہ کانٹینینٹل شیلف سمیت جس کا رقبہ 290,285مربع کلومیٹر ہے، پاکستان کے بحری رقبے میں بیش بہا سمندری وسائل موجود ہیں لیکن ہم آج تک ان کو مکمل طور پر استعمال میں نہیں لا سکے ہیں۔ نیول چیف نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم ہر سطح پر بحری آگہی کو فروغ دیں تا کہ سمندری وسائل کو پاکستان کی ترقی کے لیے استعمال کیا جا سکے، اس سلسلے میں پاک بحریہ پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر کے احیاءکے لئے کوشاں ہے اور اس کے لیے تاجر برادری کو ہر طرح کی معاونت کرنے کو تیار ہیں۔

مزید خبریں