اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) کینیڈین کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کا 9 رکنی وفد 30 مارچ سے 8 اپریل تک پاکستان کے دورہ پر ہے جس کی قیادت کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کی سربراہ اور کینیڈین پارلیمنٹ کی رکن یاسمین رتاسنی کررہی ہیں۔ وزیر انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیر نے مختلف امور پر کینیڈا کی پالیسیوں کو سراہا۔ ملاقات …
کینیڈین کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیر انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) کینیڈین کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کا 9 رکنی وفد 30 مارچ سے 8 اپریل تک پاکستان کے دورہ پر ہے جس کی قیادت کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کی سربراہ اور کینیڈین پارلیمنٹ کی رکن یاسمین رتاسنی کررہی ہیں۔ وزیر انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیر نے مختلف امور پر کینیڈا کی پالیسیوں کو سراہا۔ ملاقات کے دوران انسانی حقوق کی بہتری کے لیے لائحہ عمل بارے تبادلہ خیال کیا گیا اور اس ضمن میں قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد کی نگرانی کےلئے قومی اور صوبائی ٹاسک فورس کے بارے میں بھی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر اور وفد نے انسانی حقوق اور اس ضمن میں کلیدی امور کی اہمیت بارے بھی بات چیت کی۔ کینیڈین وفد نے پاکستان میں شدت پسندی کے خاتمہ کےلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کےلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔








