کابل ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی افغان صدر محمد اشرف غنی کی دعوت پر افغانستان کے ایک روزہ دورے پر جمعہ کو یہاں پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف ،وزیر داخلہ احسن اقبال، گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا، قومی سلامتی مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ افغان صدارتی محل پہنچنے پر وزیر اعظم کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ …
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی افغان صدر محمد اشرف غنی کی دعوت پر افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے

مزید خبریں
کابل ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی افغان صدر محمد اشرف غنی کی دعوت پر افغانستان کے ایک روزہ دورے پر جمعہ کو یہاں پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف ،وزیر داخلہ احسن اقبال، گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا، قومی سلامتی مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ افغان صدارتی محل پہنچنے پر وزیر اعظم کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ آمد پر افغان صدر اشرف غنی نے وزیر اعظم کا خیر مقدم کیا۔وزیراعظم کو افغان مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ استقبالیہ تقریب کے بعد وزیر اعظم کا تعارف افغان کابینہ سے کرایا گیا۔ وزیر اعظم کے افغانستان کے دورہ کامقصد دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت کو تقویت دینا اور دونوں ممالک اور خطے میں پائیدار امن ،استحکام اور اقتصادی خوشحالی کی جستجو میں مشترکہ کاوشوں کو مضبوط بنانے میں معاونت کرنا ہے۔ وزیراعظم کا دورہ افغانستان میں پائیدار امن واستحکام کے لئے طالبان کے ساتھ صدر اشرف غنی کی پیش کش کے حوالے سے پاکستان کی حمایت اور دوطرفہ روابط کو مستحکم کرنے کے تناظر میں ہے۔








