پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی سے متعلق افغانستان کے الزامات کومستردکردیا ، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے پاک فضائیہ کی جانب سے افغانستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اورفضائی حملوں سے متعلق بے بنیاد الزامات کومستردکردیا ہے۔دفترخارجہ کے ترجمان نے جمعہ کو یہاں جاری ہونے والے بیان میں کہاہے کہ پاکستان کی سکیورٹی افواج باجوڑایجنسی (فاٹا) میں ان دہشت گردگروپوں کے خلاف انسداددہشت کے آپریشنزمیں مصروف ہیںجن کی محفوظ پناہ گاہیں افغانستان کی سرزمین پرہیں جہاں …

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے پاک فضائیہ کی جانب سے افغانستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اورفضائی حملوں سے متعلق بے بنیاد الزامات کومستردکردیا ہے۔دفترخارجہ کے ترجمان نے جمعہ کو یہاں جاری ہونے والے بیان میں کہاہے کہ پاکستان کی سکیورٹی افواج باجوڑایجنسی (فاٹا) میں ان دہشت گردگروپوں کے خلاف انسداددہشت کے آپریشنزمیں مصروف ہیںجن کی محفوظ پناہ گاہیں افغانستان کی سرزمین پرہیں جہاں سے وہ پاکستان پرمسلسل حملے کررہے ہیں ، ان حملوں سے پاکستان میں لوگ جاں بحق اورزخمی ہوتے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ انسداد دہشت گردی کے ان اپریشنز کے بارے میں افغانستان کی سکیورٹی فورسز کو باقاعدہ بنیادوں پرمعلومات فراہم کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں