چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی زیر قیادت وفد کی وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) نے زیر قیادت بورڈ کے وفد نے وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ، ایم این اے ماروی میمن نے آج بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بی آئی ایس پی اور پی آئی ٹی بی کے مابین بہتر بینیفشری سپورٹ اور فیصلہ سازی کیلئے جدید …

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) نے زیر قیادت بورڈ کے وفد نے وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ، ایم این اے ماروی میمن نے آج بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بی آئی ایس پی اور پی آئی ٹی بی کے مابین بہتر بینیفشری سپورٹ اور فیصلہ سازی کیلئے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز متعارف کرنے کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔ماروی میمن نے چیئرمین پی آئی ٹی بی کا استقبال کرتے ہوئے ،پی آئی ٹی بی مینجمنٹ کی جانب سے پنجاب میں مختلف سوشل سیکٹر ریسرچ میں دلچسپی ظاہر کرنے پر انکی تعریف کی۔ پی آئی ٹی بی منصوبوں کی پروفائل کومد نظر رکھتے ہوئے ماروی میمن نے فیصلہ سازی کے موجودہ طریقہ کار میں بہتری لانے کیلئے ڈیجیٹل ڈیٹا کے استعمال کے حوالے سے باہمی تعاون پر زور دیا۔

مزید خبریں