وزیر اعظم کے خصوصی معاون سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک کا آذربائیجان میں غیر وابستہ تحریک (نام) کے وزارتی اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے خصوصی معاون سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کوکشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے دفاع پر فخر ہے،کشمیری عوام کی جدوجہد آذادی کا دہشت گردی سے موازنہ کرنے سے کشمیریوں کو اپنے جائز اور قانونی حق کے حصول سے نہیں روکا جا سکتا۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو آذربائیجان میں غیر وابستہ تحریک (نام) …

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے خصوصی معاون سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کوکشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے دفاع پر فخر ہے،کشمیری عوام کی جدوجہد آذادی کا دہشت گردی سے موازنہ کرنے سے کشمیریوں کو اپنے جائز اور قانونی حق کے حصول سے نہیں روکا جا سکتا۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو آذربائیجان میں غیر وابستہ تحریک (نام) کے وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر بے پناہ مظالم، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد نہ ہونے سے متعلق معاملات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کیخلاف آپریشنز میں پاکستان کی لازوال کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے یہ کامیابیاں علاقائی و بین الاقوامی امن و سلامتی میں معاون ثابت ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ نمایاں معاملات حل کرنے سے ہی پائیدار امن قائم کیا جا سکتا ہے جس کے بغیر امن و ترقی ممکن ہی نہیں۔ ڈاکٹر مصدق نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے پر امن تعلقات اور پیس فار ڈویلپمنٹ کیلئے کوشاں ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک باکو میں نام کی 18وزارتی کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرہے ہیں۔ غیر وابستہ تحریک ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکی کے 120 ملکوں پر مشتمل ہے۔

مزید خبریں