آئین سپریم ہے اور کوئی بھی ادارہ آئین سے بالاتر نہیں ،تمام اداروں کے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنے سے پاکستان ترقی کرے گا ، وفاقی وزیر انجینئر محمد بلیغ الرحمن

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ تمام اداروں کے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنے سے پاکستان ترقی کرے گا ۔ ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ادارہ اپنی آئینی حدود سے تجاوز کرتا ہے تو یہ ملک کیلئے تباہ کن ہو گا۔ انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ تمام اداروں کے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنے سے پاکستان ترقی کرے گا ۔ ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ادارہ اپنی آئینی حدود سے تجاوز کرتا ہے تو یہ ملک کیلئے تباہ کن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آئین سپریم ہے اور کوئی بھی ادارہ آئین سے بالاتر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں جمہوریت ملک میں نہیں پروان نہیں چڑھ سکی، موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی دوسری جمہوری حکومت ہو گی جو اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت ایک مکمل جمہوری عمل کے بعد وجود میں آئی، آئین و جمہوریت ملک میں رہی تو پاکستان ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبعہ مسلم لیگ (ن) نے شفاف انداز سے حکومت کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی گذشتہ سال کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شفافیت کے گراف میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات 2018ءمیں ہوں گے اور ہم عوام کے پاس اپنی کارکردگی لے کر جائیںگے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بشمول دوسری حکومتوں کی طرف سے شروع کئے جانے والے منصوبوں میں سے اہم منصوبوں کو مکمل کیا۔

مزید خبریں