اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) ترک بحری افواج کا اولیور ہیزرڈ پیری کلاس بحری جہاز ٹی سی جی جیلیبولو4 روزہ خیر سگالی دورہ پر کراچی پہنچ گیا۔ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت ترک بحری جہاز کو کھلے سمندر سے اپنے ہمراہ لے کر بندرگاہ پہنچا جہاں ایک پروقار استقبالیہ تقریب میں ترک بحری جہاز کا پر تپاک خیرمقدم کیا گیا۔ جہاز کی پاکستان نیوی …
ترک بحریہ کا اولیور ہیزرڈ پیری کلاس بحری جہاز ٹی سی جی جیلیبولو خیر سگالی دورہ پر کراچی پہنچ گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) ترک بحری افواج کا اولیور ہیزرڈ پیری کلاس بحری جہاز ٹی سی جی جیلیبولو4 روزہ خیر سگالی دورہ پر کراچی پہنچ گیا۔ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت ترک بحری جہاز کو کھلے سمندر سے اپنے ہمراہ لے کر بندرگاہ پہنچا جہاں ایک پروقار استقبالیہ تقریب میں ترک بحری جہاز کا پر تپاک خیرمقدم کیا گیا۔ جہاز کی پاکستان نیوی ڈاکیارڈ آمد پر پاک بحریہ کے بینڈ کی جانب سے روایتی دھنیں پیش کی گئیں اور دونوں ممالک کے قومی پرچم لہرائے گئے۔ پاک بحریہ کے سینئر حکام اور ترک سفارت کار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ترک بحری جہاز کا دورہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور جمہوریہ ترکی کے درمیان قائم مضبوط دو طرفہ تعلقات کی واضح علامت ہے۔ اس دورے سے دونو ں ممالک کے مابین باہمی تعاون کے ساتھ ساتھ موجودہ دوستانہ مراسم کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ کراچی میں قیام کے دوران ترک بحری جہاز کے عملے کے لیے پیشہ وارانہ ملاقاتوں اور سماجی سرگرمیوں بشمول مزار قائد پر پھول چڑھانے کی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔








