پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا کھلے سمندر میں منشیات کے خلاف آپریشن، 180 کلو گرام وائیٹ کرسٹل ہیروئن برآمد، 14 اسمگلرز گرفتار

کراچی ۔ 6 اپریل (اے پی پی) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کھلے سمندر میں منشیات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے کشتی میں چھپائی گئی 180 کلو گرام منشیات (وائیٹ کرسٹل ہیروئن) برآمد کر لی، کارروائی کے دوران 14 اسمگلرز کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع کے تحت کھلے سمندر میں منشیات اسمگلنگ …

کراچی ۔ 6 اپریل (اے پی پی) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کھلے سمندر میں منشیات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے کشتی میں چھپائی گئی 180 کلو گرام منشیات (وائیٹ کرسٹل ہیروئن) برآمد کر لی، کارروائی کے دوران 14 اسمگلرز کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع کے تحت کھلے سمندر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن کیا گیا۔ پاکستان نیوی اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے سمندری اور زمینی انٹیلی جنس عناصر کی اطلاعات کی بنیاد پر پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے اپنے بحری جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں کو ویسٹرن میری ٹائم ریجن میں تعینات کیا اور کھلے سمندر میں ایک مشکوک کشتی کا تعاقب کرتے ہوئے 180 کلو گرام منشیات (وائیٹ کرسٹل ہیروئن) کشتی کے خفیہ خانوں سے برآمد کر لی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی مالیت تقریباً 1800 ملین ہے جو ایک ارب 80 کروڑ روپے پاکستانی بنتی ہے۔ اس آپریشن میں 14 اسمگلرز بھی گرفتار کئے گئے۔ پکڑی جانے والی منشیات اور گرفتار اسمگلرز کو جمعہ کے روز ہیڈ کوارٹرز پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی میں پاکستان کسٹم کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید خبریں