اسلام آباد میں تمام صنعتی یونٹوں کو ماحولیاتی معیارات پر عملدآمد کرنا چاہیے، سینیٹر مشاہد اللہ خان

اسلام آباد۔ 6 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹرمشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں تمام صنعتی یونٹوں کو ماحولیاتی معیارات پر عملدآمد کرنا چاہیے کیونکہ آلودگی صرف وزارت کا ہی نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔جس نے جمعہ کو یہاں وزارت موسمیاتی …

اسلام آباد۔ 6 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹرمشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں تمام صنعتی یونٹوں کو ماحولیاتی معیارات پر عملدآمد کرنا چاہیے کیونکہ آلودگی صرف وزارت کا ہی نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔جس نے جمعہ کو یہاں وزارت موسمیاتی تبدیلی میں وفاقی وزیر مشاہداللہ خان سے ملاقات کی۔ وزیر نے کہا کہ صنعتی فضلہ اور ہسپتالوں کے فضلہ کے باعث ہر فرد کو مسائل کا سامنا ہے جبکہ آلودگی اور آلودہ پانی کے باعث بچوں کی بلوغت تک پہنچنے سے قبل ہی کم عمری میں ہلاکتیں ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں واقع تمام صنعتی یونٹوں کو ماحولیاتی تحفظ کے ادارہ کے ماحولیاتی معیارات پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں صنعتوں کے مالکان کو خود شروعات کرنی چاہئیں۔ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی نے وفد کو ہدایت کی کہ تاجر اور صنعتکارحضرات ماحولیاتی تحفظ کے ادارہ کی ڈائرےکٹرجنرل فرزانہ الطاف کے ساتھ مل کر لائحہ عمل بنائیں تاکہ ماحولیاتی معیارات کو یقینی بنایا جاسکے۔

مزید خبریں