وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات ‘قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کا احتساب عدالت اور سپر یم کورٹ کے باہرذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو

اسلام آباد۔ 6 اپریل (اے پی پی)وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات ‘قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہ،ملک کے طول و عرض سے ووٹ کو عزت دو کی آوازیں اٹھ رہیں ہیں‘آنے والا وقت پاکستان کے اندر جمہوریت کی طاقت اور آئین کی بالادستی کا ہوگا ،میر حاصل بزنجو اور محمود خان اچکزئی کی پیچھے اس عوام کی آواز ہے جس نے انھیں نمائندگی دی ہے ‘زداری جس پارٹی کی …

اسلام آباد۔ 6 اپریل (اے پی پی)وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات ‘قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہ،ملک کے طول و عرض سے ووٹ کو عزت دو کی آوازیں اٹھ رہیں ہیں‘آنے والا وقت پاکستان کے اندر جمہوریت کی طاقت اور آئین کی بالادستی کا ہوگا ،میر حاصل بزنجو اور محمود خان اچکزئی کی پیچھے اس عوام کی آواز ہے جس نے انھیں نمائندگی دی ہے ‘زداری جس پارٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں وہ پیپلز پارٹی نہیں ہے ،بلاول بھٹوکو مشورہ ہے کہ سب سے پہلے آصف علی زرداری کو پیپلز پارٹی میں شامل اور پھرانھیںشہید ذوالفقار علی بھٹو بے نظیر بھٹو کے افکار اور نظریات سے آگاہ کریں جنہوں نے جمہوریت کی بالادستی کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے ، چیف جسٹس کا عام انتخابات کے حوالے سے بیان اچھا ہے ،چیف جسٹس کو عام انتخا بات2018 کے صاف اور شفاف انعقاد کے لئے نوٹس لینا چاہیے اور تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع ملنے چاہیں ، ایسا نہ ہو کہ سینٹ کے الیکشن کی طرح مسلم لیگ ن کو الیکشن کے عمل سے ہی باہر نکال دیا جائے، پاکستان مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے 2018کے عام انتخابات کے نتائج بھی اس کے مطابق ہی آئیں گے ۔وہ جمعہ کو احتساب عدالت اور سپر یم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کر رہی تھیں ۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ پچھلے 17وزراءاعظم کے ساتھ جو ہوتا آیا ہے‘اب منتخب وزیراعظم کے ساتھ ایسا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میر حاصل بزنجو اور محمود خان اچکزئی کے پیچھے اس عوام کی آواز ہے جس نے انھیں نمائندگی دی ہے ‘اب ملک کے طول و عرض سے ووٹ کو عزت دو کی آوازیں اٹھ رہیں ہیں ‘انشاءاللہ آنے والا وقت پاکستان کے اندر جمہوریت کی طاقت اور آئین کی بالادستی ہوگی ۔

مزید خبریں