وزیر داخلہ احسن اقبال کتاب میلہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت

اسلام آباد۔ 6 اپریل (اے پی پی)وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہماری کارکردگی کو دیکھتے عوام آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو منتخب کریں گے۔ اسلام آباد میں کتاب میلہ کے موقع پر میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم وژن 2025 پر عمل کر رہے ہیں جس کے باعث ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، ہمیں پالیسیوں کے تسلسل …

اسلام آباد۔ 6 اپریل (اے پی پی)وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہماری کارکردگی کو دیکھتے عوام آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو منتخب کریں گے۔ اسلام آباد میں کتاب میلہ کے موقع پر میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم وژن 2025 پر عمل کر رہے ہیں جس کے باعث ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، ہمیں پالیسیوں کے تسلسل کو قائم رکھنا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم نے دورہ کابل کے دوران افغان قیادت پر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان۔افغانستان میں پائیدار امن کا خواہاں ہے اس دورے کے دور رس نتائج نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک اناڑی ڈرائیور ہے جس نے زندگی میں قومی تو دور بلدیاتی عہدہ بھی نہیں چلایا‘ قوم اناڑی آزمانے کا خطرہ مول نہیں لے سکتی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی اور سیاسی لانگ مارچ کی نہیں بلکہ اقتصادی لانگ مارچ کی ضرورت ہے۔ تاکہ ملک کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل کیا جا سکے۔ انہوں نوجوانوں پر زور دیا کیا وہ کتاب سے محبت کو اپنی زندگی کا شعار بنائیں۔ انہوں نے کہا کتاب سے دوستی کرنے والی قومیں ہی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں۔ اس سے قبل کتاب میلے کے دورے کے دوران وزیر داخلہ احسن اقبال نے سٹالوں کا معائنہ کیا۔ اور وہاں رکھی گئی مختلف کتابوں میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

مزید خبریں