کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا 40 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست

گولڈ کوسٹ ۔ 10 اپریل (اے پی پی) کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا 40 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں کینگروز کی حکمرانی بدستور قائم ہے۔ میگا ایونٹ میں آسٹریلیا نے اب تک 40 گولڈ، 33 سلور اور 34 برانز میڈلز حاصل کئے ہیں۔ انگلینڈ 23 گولڈ، 26 سلور اور 18 برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے جبکہ بھارت 10 گولڈ، …

گولڈ کوسٹ ۔ 10 اپریل (اے پی پی) کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا 40 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں کینگروز کی حکمرانی بدستور قائم ہے۔ میگا ایونٹ میں آسٹریلیا نے اب تک 40 گولڈ، 33 سلور اور 34 برانز میڈلز حاصل کئے ہیں۔ انگلینڈ 23 گولڈ، 26 سلور اور 18 برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے جبکہ بھارت 10 گولڈ، 4 سلور اور 5 برانز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان دو برانز میڈل کے ساتھ 26 ویں نمبر پر ہے۔