اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ نیب کے افسران انتہائی ایماندار اور غیر جانبدار ہونے چاہئیں کیونکہ بدعنوانی سے پاک انتظامیہ اور درست فیصلے ہی نیب کا طرہ امتیاز ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ ایوان صدر …
صدر مملکت ممنون حسین کی جسٹس (ر) جاوید اقبال سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ نیب کے افسران انتہائی ایماندار اور غیر جانبدار ہونے چاہئیں کیونکہ بدعنوانی سے پاک انتظامیہ اور درست فیصلے ہی نیب کا طرہ امتیاز ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین نیب نے اس موقع پر صدر مملکت کو اپنے ادارے کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی جسے سراہتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمہ کی بنیاد ہر ایک کے ساتھ یکساں سلوک اور امتیاز سے پاک کارروائی ہے تاکہ قومی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ اسی صورت میں ممکن ہے اگر انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نیب کے بارے میں عدالتی اور عوامی حلقوں کے تحفظات دور ہونے چاہیئں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہمیشہ پیش نظر رہے کہ بدعنوانی کے سدباب پر مامور ادارے اور ذمہ داران کے طرز ِعمل سے ملک میں جاری ترقیاتی عمل کسی صورت متاثر نہ ہو۔








