سانیا(چین) ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے علاقائی رابطوں، آزادانہ تجارت اور وسیع تراقتصادی ترقی کو برداشت و دوستی کے فروغ اور انتہا پسندی کے انسداد کی کلید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں حقیقی صلاحیتوں سے استفادہ اور مربوط کاوشوں کے ذریعے امن، ترقی و خوشحالی کے مشترکہ مقاصد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات چین کے صوبہ …
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا باﺅ فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
سانیا(چین) ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے علاقائی رابطوں، آزادانہ تجارت اور وسیع تراقتصادی ترقی کو برداشت و دوستی کے فروغ اور انتہا پسندی کے انسداد کی کلید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں حقیقی صلاحیتوں سے استفادہ اور مربوط کاوشوں کے ذریعے امن، ترقی و خوشحالی کے مشترکہ مقاصد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات چین کے صوبہ ہینان میں باﺅ اقتصادی فورم برائے ایشیاءکی افتتاحی تقریب سے کہی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ حالیہ تاریخ میں پاک چین تعلقات کی کوئی مثال نہیں ملتی ہر لحاظ سے ہم آہنی بھائی ہیں۔ ہمارے خطے میں ہماری دوستی تزویراتی استحکام کی علامت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان وسیع تر رابطوں کے ذریعے امن و خوشحالی کے نئے دور کے آغاز کے لئے چین کے ساتھ شراکت داری کررہا ہے۔ پاکستان میں آج قدم بہ قدم ایک بہادر نیا ایشیاء تشکیل پا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری "بیلٹ اینڈ روڈ اقدام” کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جس کے دور رس ثمرات ہیں۔ وزیراعظم نے اسے کشادہ، مربوط اور ہمہ جہت ترقی کی عمدہ مثال قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس سے تمام فریقین مستفید ہوںگے۔ انہوں نے کہا کہ اس راہداری کے جنوب میں گہرے سمندر کی بندرگاہ گوادر کی ترقی تیزی سے ہو رہی ہے ۔ تکمیل سے یہ نہ صرف راہداری اور نقل وحمل کا محور ثابت ہوگی بلکہ اقتصادی مرکز بھی بنے گی۔








