صدر مملکت ممنون حسین کی وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق احمد سکھیرا سے گفتگو

اسلام آباد۔ 10 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے ہدایت کی ہے کہ ٹیکس ریفنڈ میں تیزی لانے کےلئے مزید اقدامات کئے جائیں تاکہ ریاستی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہو سکے۔انہوں نے یہ ہدایت منگل کو وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق احمد سکھیرا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس میں وفاقی ٹیکس محتسب نے صدر مملکت کو اپنے ادارے کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی۔ …

اسلام آباد۔ 10 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے ہدایت کی ہے کہ ٹیکس ریفنڈ میں تیزی لانے کےلئے مزید اقدامات کئے جائیں تاکہ ریاستی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہو سکے۔انہوں نے یہ ہدایت منگل کو وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق احمد سکھیرا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس میں وفاقی ٹیکس محتسب نے صدر مملکت کو اپنے ادارے کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی۔ صدر مملکت نے رپورٹ پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس دہندگان کی شکایات کے ازالہ کےلئے وفاقی ٹیکس محتسب کے ادارے کی بڑی اہمیت ہے۔ انہوں نے گزشتہ ٹیکس کی شرح سے زائد وصولی کے معاملات میں وفاقی ٹیکس محتسب اور ان کے ادارے کی کاوشوں کی تعریف کی۔ انہوں نے ٹیکس دہندگان کی شکایات کے ازالہ کی مدت میں کمی پربھی اطمینان کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے ہدایت کی کہ ادارے کی کارکردگی میں بہتری کےلئے مزید مو¿ثر اقدامات اٹھائے جائیں اور اس سلسلہ میں دیگر ممالک کے تجربات سے فائدہ اٹھا یا جائے۔ انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ وفاقی ٹیکس محتسب ادارہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بناتے ہوئے عوام کی موثر خدمت کر ے گا۔ وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق احمد سکھیرا نے صد رمملکت کو یقین دلایا کہ وہ عوام کی بہتری کےلئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے۔