وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان کا نیو انٹر نیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے ہدایت دیدی ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی،ایئر پورٹ سکیورٹی فورس،کسٹمز تمام ایئر لائنز اور متعلقہ ادارے نیو انٹر نیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد پر کارگو،ہینڈلنگ اور دیگر سروسز کی منتقلی اور تنصیب کا عمل مزید تیز کرےں۔ ضلعی انتظامیہ نیوانٹر نیشنل ایئر پورٹ تک رسائی کے لئے ٹرانسپورٹ روٹس …

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے ہدایت دیدی ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی،ایئر پورٹ سکیورٹی فورس،کسٹمز تمام ایئر لائنز اور متعلقہ ادارے نیو انٹر نیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد پر کارگو،ہینڈلنگ اور دیگر سروسز کی منتقلی اور تنصیب کا عمل مزید تیز کرےں۔ ضلعی انتظامیہ نیوانٹر نیشنل ایئر پورٹ تک رسائی کے لئے ٹرانسپورٹ روٹس اور ایئر لائنز اپنے ملازمین کونیو ایئر پورٹ تک رسائی کے لئے ہرممکن سہولیات فراہم کرے،20اپریل کو نئے انٹر نیشنل ایئر پورٹ پرپروازوں کی آمدورفت کا باقاعدہ آغازہوگا۔وہ منگل کو بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر نیو انٹر نیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن عرفان الہی ،چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے مشرف رسول سیام،پی آئی اے ،ایئر بلیو ،سرین ایئر لائن کے حکام ،راولپنڈی اسلام آباد کے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز ، ایئر پورٹ سکیورٹی فورس(اے ایس ایف ) اور ایئر لائنز تکنیکی شعبہ جات کے حکام اجلاس میں شریک تھے ۔