وزیر مملکت خزانہ رانا افضل کی ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو

اسلام آباد۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے پاکستان کی معیشت مضبوط اور ہر شخص کو اس کا فائدہ ہوگا، امید ہے نگران سیٹ اپ کیلئے فیصلہ پارلیمنٹ میں ہوگا، چوہدری نثار مسلم لیگ(ن) کے سینئر لیڈر ہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہاکہ نگران …

اسلام آباد۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے پاکستان کی معیشت مضبوط اور ہر شخص کو اس کا فائدہ ہوگا، امید ہے نگران سیٹ اپ کیلئے فیصلہ پارلیمنٹ میں ہوگا، چوہدری نثار مسلم لیگ(ن) کے سینئر لیڈر ہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہاکہ نگران سیٹ اپ کا فیصلہ قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت کے ساتھ پارلیمنٹ میں ہوگا، عدالت میں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ رانا افضل نے کہا کہ چوہدری نثار مسلم لیگ (ن) کے سینئر لیڈر ہیں، مریم نواز ان کی عزت کرتی ہیں۔