ہم پولیو کے تدارک کے حتمی ہدف کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں، ہماری جدوجہد جاری ہے ، رواں ماہ اپریل اور مئی میں بہترین کوالٹی کی پولیو مہم چلا کر ہم اپنے ہدف کے مزید قریب ہو جائیں گے،سینیٹر عائشہ رضا فاروق

اسلام آباد۔ 10 اپریل (اے پی پی)وزیراعظم کی ترجمان برائے پولیو تدارک پروگرام سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کے عظیم ولولے اور پرعزم جدوجہد کی وجہ سے آج ہم پولیو کے تدارک کے حتمی ہدف کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں، بلاشبہ ابھی تک ہماری جدوجہد جاری ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ رواں ماہ اپریل اور مئی میں بہترین کوالٹی کی پولیو مہم چلا …

اسلام آباد۔ 10 اپریل (اے پی پی)وزیراعظم کی ترجمان برائے پولیو تدارک پروگرام سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کے عظیم ولولے اور پرعزم جدوجہد کی وجہ سے آج ہم پولیو کے تدارک کے حتمی ہدف کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں، بلاشبہ ابھی تک ہماری جدوجہد جاری ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ رواں ماہ اپریل اور مئی میں بہترین کوالٹی کی پولیو مہم چلا کر ہم اپنے ہدف کے مزید قریب ہو جائیں گے۔ سینیٹر عائشہ گذشتہ روز ایمرجنسی آپریشن سینٹرکے نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رانا صفدر، وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ، سی ڈی اے اور وزارتِ صحت کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ اسلام آباد کے گردونواح کے علاقوں ترنول سمیت عارضی قائم شدہ بستیوں میں پولیو مہمات کا جائزہ لینے کےلئے ہنگامی دورے پر تھیں۔ سینیٹر عائشہ کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں پولیو مہم کو درپیش مشکلات کے پیش نظر وزیراعظم پاکستان نے ایک سپیشل ٹاسک فورس تشکیل دی ہے تاکہ جڑواں شہروں اسلام آباد-راولپنڈی میں پولیو مہم کی خصوصی طور پر نگرانی کی جائے۔