ٹیکس ایمنسٹی سکیم ملک کے فائدے کیلئے شروع کی، سینیٹر مشاہد اللہ خان

اسلام آباد۔ 10 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم ملک کے فائدے کیلئے شروع کی، کاروباری طبقہ نے اس سکیم کو خوش آمدید کہا ہے، دو دن میں سکیم پر عملدرآمد شروع ہو گا، مسلم لیگ (ن) کو چھوڑنے والوں سے یہ پوچھا جائے کہ آپ کو خواب آیا ، بتا دیں کس کے کہنے پر اس …

اسلام آباد۔ 10 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم ملک کے فائدے کیلئے شروع کی، کاروباری طبقہ نے اس سکیم کو خوش آمدید کہا ہے، دو دن میں سکیم پر عملدرآمد شروع ہو گا، مسلم لیگ (ن) کو چھوڑنے والوں سے یہ پوچھا جائے کہ آپ کو خواب آیا ، بتا دیں کس کے کہنے پر اس طرح کیا، مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کے فائدہ کیلئے اس طرح کی سکیمیں شروع کی جاتی ہیں، ٹیکس کو بڑھانے کیلئے ماحول بنانا پڑتا ہے، ڈنڈا چل نہیں سکتا اور یہ مسئلہ کا حل بھی نہیں ہے، ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو کاروباری طبقہ نے خوش آمدید کہا ہے، یہ انتہائی کامیاب سکیم ہے، اس پر دو دن میں عملدآمد شروع ہو جائے گا۔