پاکستان اور ترک بحری افواج کی شمالی بحیرئہ عرب میں پہلی دو طرفہ بحری مشق ترگت ریز اختتام پذیر ہوگئی

کراچی ۔ 10 اپریل (اے پی پی) پاکستان اور ترک بحری افواج کے مابین شمالی بحیرئہ عرب میں منعقد ہونے والی پہلی دو طرفہ بحری مشق ترگت ریز (شمشیر اسلام) اختتام پذیر ہوگئی۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ترک بحریہ کے فریگیٹ ٹی سی جی گیلیبولو ، پاکستان نیوی بحری جہازوں سیف، اصلت ، نصر، قوت، عظمت اور زرار کے علاوہ پاکستان نیول ایوی ایشن کے فکسڈ اور …

کراچی ۔ 10 اپریل (اے پی پی) پاکستان اور ترک بحری افواج کے مابین شمالی بحیرئہ عرب میں منعقد ہونے والی پہلی دو طرفہ بحری مشق ترگت ریز (شمشیر اسلام) اختتام پذیر ہوگئی۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ترک بحریہ کے فریگیٹ ٹی سی جی گیلیبولو ، پاکستان نیوی بحری جہازوں سیف، اصلت ، نصر، قوت، عظمت اور زرار کے علاوہ پاکستان نیول ایوی ایشن کے فکسڈ اور روٹری ونگ ایئر کرافٹ نے مشق میں حصہ لیا۔ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی اس مشق میں شریک تھے۔ اس مشق کا بنیا دی مقصد دونوں برادر ممالک کی بحری افواج کے مابین مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا۔ بحری مشق ترگت ریز 2018ءکے دوران بحری آپریشنز کی ایک وسیع رینج کی ریہرسل کی گئی جس میں اینٹی سرفیس، اینٹی ایئر اور اینٹی سب میرین وار فیئر کے علاوہ مختلف بحری جنگی چالوں اور رابطے کی مشقیں شامل تھیں۔ مشق کے دوران بحری قذاقی کی روک تھام کی ڈرلز بھی کی گئیں جن میں بورڈنگ ٹیموں نے مشکوک بحری جہاز پر بورڈنگ آپریشنز کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔ اس مشق کے انعقاد سے دونوں ممالک کی بحری افواج کے افسروں اور جوانوں کو ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کا موقع ملا۔