پنٹا کینا میں”سماجی اختراح اور شمولیت“ کے موضوع پرکانفرنس کا انعقاد، ماروی میمن نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بی آئی ایس پی کی جانب سے خدمات فراہم کرنے کی پیشکش کی

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) جمہوریہ ڈومنکن کے شہر پنٹا کینا میں ”سوشل انوویشن اینڈ انکلوژن“ کے موضوع پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی نمائندگی ماروی میمن نے کی ہے ۔”سماجی اختراح اور شمولیت“ کے موضوع پر ہونے والی اس کانفرنس میں نیکا رگایا،ہنڈوراس،گوئٹے مالا،ایل سلواڈور،کوسٹا ریکا ،بلیز،پاناما سمیت وسطی امریکہ اور کیرابین کے تقریباًً تمام ممالک کے نائب صدور اور وفود …

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) جمہوریہ ڈومنکن کے شہر پنٹا کینا میں ”سوشل انوویشن اینڈ انکلوژن“ کے موضوع پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی نمائندگی ماروی میمن نے کی ہے ۔”سماجی اختراح اور شمولیت“ کے موضوع پر ہونے والی اس کانفرنس میں نیکا رگایا،ہنڈوراس،گوئٹے مالا،ایل سلواڈور،کوسٹا ریکا ،بلیز،پاناما سمیت وسطی امریکہ اور کیرابین کے تقریباًً تمام ممالک کے نائب صدور اور وفود نے شرکت کی۔ڈومنکن ریپبلک کی نائب صدر کی خصوصی دعوت پر وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ،رکن قومی اسمبلی ماروی میمن نے جنوبی ایشیائی ممالک میں سے پاکستان کی نمائندگی کی۔ وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے پروگرام کی اہم کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے عوام کی خدمت کیلئے انکی سماجی نظام میں شمولیت کے حوالے سے بین الشعبہ جاتی پہنچ ( انٹر سیکٹورل اپروچ )کے بین الاقوامی طریقہ کار کو اپنانے کی ضرورت پر زُور دیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام متعلقہ اداروں کو سماجی نظام میں شمولیت کے طریقہ کار کی پالیسی سازی اور کامیاب عمل درآمد کیلئے اس میں شامل ہونا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غربت کی کوئی سرحد ، کوئی حد مقرر نہیں اور تمام ممالک کو عوام کی بہتر انداز میں خدمت کرنے کی کوششوں کو سراہنا چاہیئے۔

مزید خبریں