وزیر اعظم کے مشیر سردار مہتاب احمد خان کا نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ”جیٹ فیول فارم فیسیلٹی“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ پاکستان کا پہلا گرین فیلڈ ایئر پورٹ ہوگا‘آئندہ چند روز میں نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر قومی و بین الاقوامی پروازوں کا آپریشن باقاعدہ شروع ہوجائے گا ‘ دنیا کا سب سے بڑا جہاز اے 380 بھی …

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ پاکستان کا پہلا گرین فیلڈ ایئر پورٹ ہوگا‘آئندہ چند روز میں نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر قومی و بین الاقوامی پروازوں کا آپریشن باقاعدہ شروع ہوجائے گا ‘ دنیا کا سب سے بڑا جہاز اے 380 بھی نیو ایئر پورٹ پرباآسانی لینڈ کرسکے گا‘اے380 جہاز ایوی ایشن ٹرانسپورٹ میں ایک نیا اضافہ ہے، پی ایس او پاکستان کی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔وہ جمعرات کو نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او ) اور اٹک آئل ریفارنری (پی اے ایل ) کے اشتراک سے”جیٹ فیول فارم فیسیلٹی“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ایڈیشنل ڈی جی سول ایوی ایشن فیض الرحمان ‘پی ایس او کے سی ای او ‘پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او ) کے ایم ڈی انعام الحق ‘پاکستان اٹک آئل (پی اے ایل) کے گروپ چیف ایگزیکٹو شعیب انور ملک‘سول ایوی ایشن ‘پی ایس او اورپی اے ایل کے حکام موجود تھے ۔وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے جیٹ فیول فارم فیسلٹی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔

مزید خبریں