اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی)قائد ایوان سینیٹ و موتمر عالم اسلامی سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور فلسطین کے مابین مذہبی، تاریخی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں، پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ فلسطین کے حل کےلئے ہر فورم پر بھرپور مو¿قف اختیار کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پاکستان میں فلسطین کے سبکدوش ہونے والے سفیر ولید احمد محمود ابو …
قائد ایوان سینیٹ راجہ محمد ظفرالحق کا فلسطین کے سبکدوش ہونے والے سفیر ولید احمد محمود ابو علی کے اعزاز میں ظہرانہ سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی)قائد ایوان سینیٹ و موتمر عالم اسلامی سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور فلسطین کے مابین مذہبی، تاریخی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں، پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ فلسطین کے حل کےلئے ہر فورم پر بھرپور مو¿قف اختیار کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پاکستان میں فلسطین کے سبکدوش ہونے والے سفیر ولید احمد محمود ابو علی کے اعزاز میں پارلیمنٹ ہاﺅس میں دیئے گئے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح جب بھی پاکستان کی آزادی کی بات کرتے تھے تو فلسطین کی آزادی پر بھی زور دیتے تھے جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ 1940ءمیں پاس ہونے والی قرارداد پاکستان کے ساتھ فلسطین کی آزادی کےلئے بھی قرارداد پاس کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کی عوام گزشتہ ایک صدی سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، مسئلہ فلسطین پر ہر پاکستانی پریشان اور درد رکھتا ہے۔ راجہ محمد ظفر الحق نے کہا کہ فلسطین کے سفیر ولیدابو علی نے جس طرح 6 سال پاکستان میںسفارتی خدمات سرانجام دی ہیں وہ قابل تحسین ہیں، ان 6 برسوں میں انہوں نے بہت عزت کمائی اور مخلص دوست بنائے، فلسطینی سفارتخانہ کی شاندار عمارت تعمیر کرائی اور وہاں جانے والے ہر پاکستانی کی بہت عزت کی جاتی ہے۔








