وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کا قومی کانفرنس شہدائے صوبہ ہزارہ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) تحریک صوبہ ہزارہ ضرور اپنے منطقی انجام تک پہنچے گی، انتظامی بنیاد پر نئے صوبوں کے قیام کی بات مسلم لیگ (ن) کے منشور میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے قومی کانفرنس برائے شہدائے صوبہ ہزارہ کے انعقادکے موقع پر کیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ ہزارہ کے قیام کی کوششوں کو تیز کرنے …

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) تحریک صوبہ ہزارہ ضرور اپنے منطقی انجام تک پہنچے گی، انتظامی بنیاد پر نئے صوبوں کے قیام کی بات مسلم لیگ (ن) کے منشور میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے قومی کانفرنس برائے شہدائے صوبہ ہزارہ کے انعقادکے موقع پر کیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ ہزارہ کے قیام کی کوششوں کو تیز کرنے اور تحریک کے شہداءکی یاد میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ سردار محمد یوسف کی زیر صدارت ہونے والی اس کانفرنس میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی، قیصر شیخ ایم این اے، اظہر جدون ایم این اے، میاں ضیا الرحمن ایم پی اے، مولانا عبدالمجید ہزاروی، مولانا جلیل الرحمن نقشبندی، مولانا چراغ الدین شاہ، نصر اللہ جرال ، ثمینہ ناز، قاری محبوب الرحمن، مولانا ہارون الرشید سمیت ہزارہ سے تعلق رکھنے والے علماءکرام اور سیاسی قائدین نے شرکت کی۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ ملکی سیاسی صورتحال کے باعث صوبہ ہزارہ کی تحریک میں سستی ضرور آئی تاہم اس کی مخالفت پورے ملک میں کہیں بھی نہیں ہے، ہمیں متعدد سیاسی جماعتوں اور قائدین کی حمایت حاصل ہے۔

مزید خبریں