اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ عباس آخوندی کی قیادت میں وفد نے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق سے ملاقات کی۔ ایران نے گوادر اور چاہ بہار کی بندرگاہوں کو ریل لنک سے ملانے کی تجویز پیش کر دی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر میری ٹائم میر حاصل بزنجو، پاکستان ریلویز اور ایرانی نیشنل ریل کمپنی کے حکام نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں پاک …
وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق سے ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ عباس آخوندی کی قیادت میں وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ عباس آخوندی کی قیادت میں وفد نے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق سے ملاقات کی۔ ایران نے گوادر اور چاہ بہار کی بندرگاہوں کو ریل لنک سے ملانے کی تجویز پیش کر دی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر میری ٹائم میر حاصل بزنجو، پاکستان ریلویز اور ایرانی نیشنل ریل کمپنی کے حکام نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں پاک ایران ریل تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ 1959ءکے معاہدے کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ ملاقات میں ای سی او ٹرین، پاک ایران پسنجر ٹرین، ٹوریسٹ ٹرین اور محرم الحرام میں زائرین کی سپیشل ٹرین کی تجاویز پر ابتدائی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ خواجہ سعد رفیق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوئٹہ تفتان ٹریک کی بہتری کے لئے ایرانی کمپنیوں کو بی او ٹی کی بنیاد پر معاہدے کی پیشکش کرتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ کوئٹہ تافتان کا ریل سے سفر بیس کی بجائے 8 گھنٹوں میں طے ہو۔ وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے پاک ایران ریل ریلیشن شپ پر جوائنٹ گروپ کی تجویز دی اور سیکرٹری ریلوے بورڈ زبیر شفیع فوری توکل پرسن مقرر کیا۔ جو








