وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی بینائی کے حوالے سے عالمی اداروں کے ساتھ اجلاس میں گفتگو

لندن۔ 19 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان بصارت سے محرومی کی روک تھام کے لئے کوشاں ہے اور اس ضمن میں ہر ممکنہ اقدامات اٹھانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں دولت مشترکہ سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پربینائی کے حوالے سے فلاحی اقدامات اٹھانے والے عالمی اداروں"پیک وژن" اور "سی بی ایم" کے …

لندن۔ 19 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان بصارت سے محرومی کی روک تھام کے لئے کوشاں ہے اور اس ضمن میں ہر ممکنہ اقدامات اٹھانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں دولت مشترکہ سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پربینائی کے حوالے سے فلاحی اقدامات اٹھانے والے عالمی اداروں”پیک وژن” اور "سی بی ایم” کے ساتھ اجلاس میں کہی۔ واضح رہے کہ پیک وژن بینائی سے محرومی کے خاتمے کے لئے ترقی پذیرممالک میں سمارٹ فون ٹیکنالوجی کے استعمال اور صحت سے متعلق افرادی قوت کی تربیت کے میدان میں ایک ممتازعالمی ادارہ ہے، سی بی ایم آنکھوں کی نگہداشت پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک صدی سے زائد عرصے سے عالمی سطح پر بینائی سے محرومی کے شعبہ میں کام کرنے والی بین الاقوامی غیر سرکاری ترقیاتی تنظیم ہے۔