اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے سرجیکل سٹرائیکس سے متعلق بھارتی وزیر اعظم مودی کے دعووں کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ اعلی بھارتی قیادت کی جانب سے دھمکیاں باعث تشویش ہیں ،عالمی برادری بھارت کے دھمکی آمیز بیانات کا نوٹس لیں،خارجہ پالیسی میں قومی مفاد ہماری اولین ترجیح ہے،دہشت گردی کیخلاف کامیاب آپریشنز سے سوات کی رونقیں …
سرجیکل سٹرائیکس سے متعلق بھارتی وزیر اعظم مودی کے دعوے ڈھونگ، اعلی بھارتی قیادت کی جانب سے دھمکیاں باعث تشویش ہیں ، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے سرجیکل سٹرائیکس سے متعلق بھارتی وزیر اعظم مودی کے دعووں کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ اعلی بھارتی قیادت کی جانب سے دھمکیاں باعث تشویش ہیں ،عالمی برادری بھارت کے دھمکی آمیز بیانات کا نوٹس لیں،خارجہ پالیسی میں قومی مفاد ہماری اولین ترجیح ہے،دہشت گردی کیخلاف کامیاب آپریشنز سے سوات کی رونقیں بحال کر دی گئیں،افغانستان کیساتھ تمام معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں،بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوش یادیو کیس میں بھارت نے عالمی عدالت میں جواب ا لجواب جمع کرایا ہے۔جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے سرجیکل سٹرائیکس سے متعلق بھارتی وزیر اعظم کے دعووں کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کیا اور کہا کہ اعلی بھارتی قیادت کی جانب سے دھمکیاں باعث تشویش ہیں ،عالمی برادری کو بھارتی دھمکی آمیز بیانات کا نوٹس لینا چاہیئے۔ترجمان نے کہا کہ بار بار جھوٹ بولنے سے جھوٹ کو سچ ثابت نہیں کیا جا سکتا۔








