سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کا یوسف رضا گیلانی کے برادر نسبتی کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے برادر نسبتی پیر سید وجاہت حسین گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور پسماندگان کے ساتھ دلی ہمدردی ظاہر …

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے برادر نسبتی پیر سید وجاہت حسین گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور پسماندگان کے ساتھ دلی ہمدردی ظاہر کی۔