اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز میں جمعرات کو سینیگالی وفد کے تین روزہ مطالعاتی دورہ کے اختتامی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن اور سیکرٹری عمر حمید خان نے اختتامی سیشن کی میزبانی کی۔ 14رکنی سینیگالی وفد کی قیادت ڈائریکٹر نیشنل کیش ٹرانسفر پروگرام سینیگال گنینگو پاپے ملک نے کی۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی نادیہ …
بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز میں سینیگالی وفد کے تین روزہ مطالعاتی دورہ کے اختتامی سیشن کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز میں جمعرات کو سینیگالی وفد کے تین روزہ مطالعاتی دورہ کے اختتامی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن اور سیکرٹری عمر حمید خان نے اختتامی سیشن کی میزبانی کی۔ 14رکنی سینیگالی وفد کی قیادت ڈائریکٹر نیشنل کیش ٹرانسفر پروگرام سینیگال گنینگو پاپے ملک نے کی۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی نادیہ ایڈجاراتوو دیاکو، سیکرٹری مشیر دیالو عبداﷲ جبریل اور سینیگال میں مقیم عالمی بینک کے دیگر سوشل پروٹیکشن ماہرین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سینیگالی وفد نے تین روزہ مطالعاتی دورے کے دوران اپنے تجربات کا اظہار کرتے ہوئے بی آئی ایس پی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ بی آئی ایس پی گریجویشن ماڈل، بائیومیٹرک تصدیق کے نظام، آئی ٹی اپلیکیشنز اور ڈیٹابیس مینجمنٹ سسٹم کوسراہتے ہوئے انہوں نے اس مطالعاتی دورے کو قابل قدر تجربہ قرار دیا۔ مزید برآں، سینیگالی وفد نے اس دورے کے دوران بی آئی ایس پی ٹیم کی جانب سے بہترین مہمان نوازی اور کھانے کا شکریہ ادا کیا۔








