اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ شاہراہوں کی تعمیر سے رابطے مضبوط ہوتے ہیں اور ترقی آتی ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ شاہراہوں کی تعمیر کو اہمیت دی ہے، ملک میں نئی شاہراہوں اور موٹرویز کی تعمیر سے نئے مواقع پیدا ہوں گے، عوام میں ٹریفک قواعد اور قوانین کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی …
وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے زیر اہتمام ”ری ٹریٹ“ کے اختتامی سیشن سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ شاہراہوں کی تعمیر سے رابطے مضبوط ہوتے ہیں اور ترقی آتی ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ شاہراہوں کی تعمیر کو اہمیت دی ہے، ملک میں نئی شاہراہوں اور موٹرویز کی تعمیر سے نئے مواقع پیدا ہوں گے، عوام میں ٹریفک قواعد اور قوانین کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، موٹروے پولیس نے بہترین کارکردگی اور معیار کو برقرار رکھا ہے۔ جمعرات کو مقامی ہوٹل میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے زیر اہتمام ”ری ٹریٹ“ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کو اس کے بہترین معیار اور کارکردگی پر مبارکباد دی اور کہا کہ اس ادارہ نے اپنے آغاز سے لے کر آج تک بہترین کارکردگی اور معیار کو برقرار رکھا ہے اور بہترین خدمات سرانجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہی ادارے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے حامل ہوتے ہیں جن کے سامنے کوئی مشن ہو۔ انہوں نے کہا کہ ابھرتے ہوئے چیلنجوں کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کئے بغیر کامیابی کا تصور نہیں کیا جا سکتا، کسی بھی ادارہ کو اپنے وژن، مشن اور اقدار کے حوالہ سے واضح ہونا چاہئے اور اس وژن کے مطابق اپنے قلیل اور طویل المدت اہداف مقرر کرنے چاہیئں اور ان اہداف کے حصول کیلئے حکمت عملی وضع کرنی چاہئے۔








