لندن ۔19 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس سے کلیرنس ہاﺅنس لندن میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے برطانیہ کو کامن ویلتھ ہیڈز آف گورنمنٹ میٹنگ 2018ء(سی ایچ او جی ایم) کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دولت مشترکہ کا بانی ممبر ہونے کی حیثیت سے دولت مشترکہ کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس سے کلیرنس ہاﺅنس لندن میں ملاقات

مزید خبریں
لندن ۔19 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس سے کلیرنس ہاﺅنس لندن میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے برطانیہ کو کامن ویلتھ ہیڈز آف گورنمنٹ میٹنگ 2018ء(سی ایچ او جی ایم) کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دولت مشترکہ کا بانی ممبر ہونے کی حیثیت سے دولت مشترکہ کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آئندہ 2 سال کیلئے دولت مشترکہ کی برطانیہ کو صدارت ملنے پر اس کا خیرمقدم کرتا ہے۔ وزیراعظم نے عالمی سطح پر خیراتی اداروں کیلئے برطانیہ کے شاہی خاندان کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس نے پاکستان کی کامن ویلتھ ہیڈز آف گورنمنٹ میٹنگ 2018ءمیں اعلیٰ سطح پر شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دولت مشترکہ کیلئے پاکستان کی گرانقدر خدمات کو بھی سراہا۔








