ترجمان سعودی وزارت ٹرانسپورٹ کی ایم ڈی ”اے پی پی“ مسعود ملک کی قیادت میں پاکستانی میڈیا کے وفد کو بریفنگ

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) سعودی عرب میں جدہ‘ مکہ‘ مدینہ اور زیر تعمیر شاہ خالد اقتصادی شہر کے مابین جدید ترین سہولیات سے مزین حرمین ایکسپریس ٹرین کا منصوبہ رواں سال آپریشنل ہو جائے گا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک کی قیادت میں پاکستانی میڈیا کے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے سعودی عرب کی وزارت ٹرانسپورٹ کے ترجمان …

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) سعودی عرب میں جدہ‘ مکہ‘ مدینہ اور زیر تعمیر شاہ خالد اقتصادی شہر کے مابین جدید ترین سہولیات سے مزین حرمین ایکسپریس ٹرین کا منصوبہ رواں سال آپریشنل ہو جائے گا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک کی قیادت میں پاکستانی میڈیا کے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے سعودی عرب کی وزارت ٹرانسپورٹ کے ترجمان بغدادی نے کہا کہ یہ ٹرین جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہوگی جس سے دیگر مسافروں کے علاوہ لاکھوں عازمین حج بھی مستفید ہوں گے۔ یہ ٹرین مستقبل قریب میں سعودی عرب کے دیگر تمام علاقوں کو بھی آپس میں منسلک کردے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین سے جدہ اور مدینہ کے ہوائی اڈے اور مقامی میٹرو سٹیشنز بھی منسلک ہوں گے جس سے ملک میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔ بغدادی نے کہا کہ نئی ٹرین سروس جدید ترین سیکیورٹی انتظامات سے لیس ہوگی تاکہ مسافروں کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے۔ اس میں ایگزیکٹو اور اکانومی کلاس کی سہولیات ہوں گی جن میں جدید ترین کچن‘ وائے فائے اور ٹی وی کی سہولیات شامل ہونگی۔ مزید براں لاکھوں عازمین حج کو ان کی دہلیز پر بکنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ تمام سٹیشنوں کی تعمیر میں بین الاقوامی معیارات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ جدید ترین ڈیجیٹل سکینگ‘ ٹکٹنگ اور انفارمیشن سسٹم مسافروں کی سہولت کے لئے دستیاب ہوں گے۔