راولپنڈی ۔ 19 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ نے عالمی امن کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے 7 پاکستانی امن فوجیوں کو اعزاز سے نوازا ہے۔ اعزازات دینے کی تقریب جمعرات کو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز نیویارک میں منعقد ہوئی ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرز تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے تقریب میں ڈیوٹی کے دوران اپنی جانیں قربان کرنے والے امن فوجیوں …
اقوام متحدہ نے عالمی امن کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے 7 پاکستانی امن فوجیوں کو اعزاز سے نوازا ہے‘ آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 19 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ نے عالمی امن کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے 7 پاکستانی امن فوجیوں کو اعزاز سے نوازا ہے۔ اعزازات دینے کی تقریب جمعرات کو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز نیویارک میں منعقد ہوئی ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرز تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے تقریب میں ڈیوٹی کے دوران اپنی جانیں قربان کرنے والے امن فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ایک پریس ریلیز کے مطابق پاکستان پوری دنیا میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں سب سے زیادہ فوجی بھیجنے والے ممالک میں شامل ہے۔ اب تک 156 پاکستانی امن فوجی اقوام متحدہ کے زیر انتظام امن مشنز کے دوران شہید ہوئے ہیں۔ جن 7 پاکستانی امن فوجیوں کو اعزازات سے نوازا گیا ان میں نائیک قیصر عباس (وسط افریقی جمہوریہ مینوسکا) ‘ سپاہی یاسر عباس (دارفر)‘ سپاہی محمد اشتیاق عباسی( جمہوریہ کانگو)‘ حوالدار ذیشان احمد (جمہوریہ کانگو)‘ سپاہی حضرت بلال (وسط افریقی جمہوریہ مینوسکا)‘ نائیک عبدالغفور (وسط افریقی جمہوریہ مینوسکا) اور نائیک عطاءالرحمان (جمہوریہ کانگو) شامل ہیں۔








