لندن ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لندن میں دولت مشترکہ کے اجلاس کے موقع پر مختلف عالمی رہنماﺅں سے بالمشافہ ملاقاتوں کے دوران مختلف موضوعات پر بامقصد بات چیت کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے عالمی رہنما¶ں سے ملاقات کے دوران معیشت کے شعبے میں کوششوں اور کامیابیوں سمیت سیکورٹی اور پائیدار ترقی کے حوالے سے اپنے نقطہ نظر بیان کیا جبکہ وزیراعظم نے پاکستان …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی لندن میں دولت مشترکہ کے اجلاس کے موقع پر مختلف عالمی رہنماﺅں سے بالمشافہ ملاقاتیں

مزید خبریں
لندن ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لندن میں دولت مشترکہ کے اجلاس کے موقع پر مختلف عالمی رہنماﺅں سے بالمشافہ ملاقاتوں کے دوران مختلف موضوعات پر بامقصد بات چیت کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے عالمی رہنما¶ں سے ملاقات کے دوران معیشت کے شعبے میں کوششوں اور کامیابیوں سمیت سیکورٹی اور پائیدار ترقی کے حوالے سے اپنے نقطہ نظر بیان کیا جبکہ وزیراعظم نے پاکستان کی معاشی ترقی اور امن و امان کی صورتحال سے متعلق بھی عالمی رہنما¶ں کو آگاہ کیا اور کہا کہ موثر منصفانہ تجارتی نظام، استحکام اور ترقی کیلئے ضروری ہے۔ وزیراعظم نے تجارت و سرمایہ کاری کو بہتر بنانے کے تناظر میں رابطے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے سی پیک منصوبے کو خطے میں رابطوں کے فروغ قومی اور علاقائی طور پر خوشحالی کیلئے ایک ماڈل کے طور پر بیان کیا۔ وزیراعظم نے عالمی سطح پر تحفظ پسندی کے بڑھتے ہوئے رجحانات پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے منصفانہ‘ م¶ثر اور کثیر المقاصد تجارتی نظام کا مطالبہ کیا۔ وزیراعظم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی بے مثال قربانیوں کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایسے عناصر کو ہر حال میں شکست دینی ہے۔








