پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس، وفاقی ترقیاتی ادارے کے 2016-17ءکے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو کمیٹی کے کنوینر میاں عبدالمنان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا۔ اجلاس میں وفاقی ترقیاتی ادارے کے 2016-17ءکے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ حکام نے پی اے سی کو بتایا کہ 1996ءمیں 24 بوگس پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے 27 کروڑ سے زائد نقصان ہوا ہے۔ سی ڈی اے حکام نے …

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو کمیٹی کے کنوینر میاں عبدالمنان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا۔ اجلاس میں وفاقی ترقیاتی ادارے کے 2016-17ءکے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ حکام نے پی اے سی کو بتایا کہ 1996ءمیں 24 بوگس پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے 27 کروڑ سے زائد نقصان ہوا ہے۔ سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ 2000ءمیں بورڈ کے اجلاس میں متعلقہ سی ڈی اے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ہوا۔ میاں عبدالمنان نے کہا کہ پی اے سی نے حکم دیا تھا کہ یہ پلاٹ منسوخ کردیئے جائیں۔ سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ یہ پلاٹ منسوخ کردیئے گئے۔ کمیٹی کے کنوینر میاں عبدالمنان نے کہا کہ اس معاملے کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ جن لوگوں کو الاٹ ہوئے ان کے ساتھ زیادتی تو نہیں ہوئی، ہمارا کام کسی سے زیادتی کرنا نہیں ہے۔ سی ڈی اے کو پی اے سی نے حکم دیا تھا کہ صرف بوگس پلاٹ منسوخ کئے جائیں اور ادارے کے ملوث ارکان کے خلاف کارروائی کی جائے۔