اوپی ایف من گھڑت اور بے بنیاد خبروں جیسے بلیک میلنگ کے ہتھکنڈوں سے بالکل مرعوب نہیں ہوگی

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) اوورسیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن ( او پی ایف )بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے بنایا جانے والاسرکاری ادارہ ہے جو پچھلے تقریباً چالیس سال سے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ اس ادارے نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو اجاگر کرنے اور حل کرنے میں بہت نمایاں کردار …

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) اوورسیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن ( او پی ایف )بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے بنایا جانے والاسرکاری ادارہ ہے جو پچھلے تقریباً چالیس سال سے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ اس ادارے نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو اجاگر کرنے اور حل کرنے میں بہت نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کے ساتھ ساتھ یہ ادارہ ہاﺅسنگ، تعلیم، ویلفیئر اور سماجی شعبہ جات میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ اس ادارے کے تحت تقریباً 10 اوورسیز پاکستانیز کالونیاں قائم کی گئی ہیں اور 24 اعلیٰ معیار کے تعلیمی ادارے سمندر پار پاکستانیوں کے بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔