اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) پاور ڈویژن کے وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا ہے کہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے مسئلہ کو جلد سے جلد حل کرنے کے خواہاں ہیں، کراچی اور سکھر کے عوام بھی بجلی چوری کی وجہ سے عذاب میں مبتلا ہیں، وزیراعلیٰ سندھ پہلے وہاں بجلی چوری روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں پھر وزیراعظم ہاﺅس یا کسی اور جگہ دھرنے کا …
وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری کی صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) پاور ڈویژن کے وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا ہے کہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے مسئلہ کو جلد سے جلد حل کرنے کے خواہاں ہیں، کراچی اور سکھر کے عوام بھی بجلی چوری کی وجہ سے عذاب میں مبتلا ہیں، وزیراعلیٰ سندھ پہلے وہاں بجلی چوری روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں پھر وزیراعظم ہاﺅس یا کسی اور جگہ دھرنے کا سوچیں۔ ان خیالات کا اظہار انہو نے جمعہ کو یہاں کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اویس لغاری نے کہا کہ کسی کو بغیر معاہدہ کے گیس نہیں دی جاتی، کے الیکٹرک ایک پرائیویٹ ادارہ ہے، معاہدے کے بغیر کے الیکٹرک کو گیس کیسے دی جائے، ہم بھی چاہتے ہیں معاملہ کو جلد از جلد حل کیا جائے۔








