اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی)قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف ا ختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے، اسلام آباد میں مساجد کیلئے مختص کردہ جگہ غیرقانونی طور پر من پسند افراد کو الاٹ کرنے پر وفاقی وزیر برائے ہاﺅسنگ اکرم خان درانی اور دیگر کے خلاف انکوائری، سابق چیئرمین سی ڈی اے امتیاز …
چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی)قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف ا ختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے، اسلام آباد میں مساجد کیلئے مختص کردہ جگہ غیرقانونی طور پر من پسند افراد کو الاٹ کرنے پر وفاقی وزیر برائے ہاﺅسنگ اکرم خان درانی اور دیگر کے خلاف انکوائری، سابق چیئرمین سی ڈی اے امتیاز عنایت الٰہی، سابق ممبر فنانس سعیدالرحمن اور دیگر کے خلاف شکرپڑیاں کلچرل کمپلیکس کی تعمیر میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ریفرنس دائر کرنے، کیوبا میں پاکستانی سفیر کامران شفیع، وفاقی ٹیکس محتسب کے افسران، ایف بی آر کے افسران، نعیم الدین خان صدر بینک آف پنجاب کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر انکوائری اور پانامہ پیپرز میں آف شور کمپنی بنانے اور بدعنوانی کے الزام میں مونس الٰہی سابق ایم پی اے پنجاب اسمبلی، علیم خان، یوسف عبداللہ اور حبیب وقاص کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے امتیاز عنایت الٰہی سابق چیئرمین سی ڈی اے، سعیدالرحمن سابق ممبر فنانس سی ڈی اے اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔








