اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ آئندہ 11 سال کے لئے آئی ٹی، ٹیلی کام کے شعبے کو ٹیکس فری کرنے کی تجویز دی گئی ہے، 2020 تک سافٹ ویئر ٹیکنالوجی کی برآمدات 10 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، 2019 میں پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے اجراءکو حتمی شکل دیدی جائے گی، …
وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کی موبائل فون کانگریس پاکستان کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ آئندہ 11 سال کے لئے آئی ٹی، ٹیلی کام کے شعبے کو ٹیکس فری کرنے کی تجویز دی گئی ہے، 2020 تک سافٹ ویئر ٹیکنالوجی کی برآمدات 10 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، 2019 میں پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے اجراءکو حتمی شکل دیدی جائے گی، پاکستان کی سائبر سیکورٹی کمزور ہے سب سے زیادہ سائبر حملے پڑوسی ملک کر رہا ہے۔ انہوں نے جمعہ کو مقامی ہوٹل میں موبائل فون کانگریس پاکستان 2018ءکی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان خیالا ت کا اظہار کیا۔ انوشہ رحمن نے کہا کہ پاکستان آئندہ دو سال میں دنیا بھر میں فری لانسنگ آن لائن پروگرامنگ کا دنیا کا نمبر ون ملک ہو گا، پاکستان میں آئی ٹی اور ٹیلی کام شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اعتماد پختہ ہوا ہے۔








