اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیر داخلہ پرویز احسن اقبال نے کہا ہے کہ خواتین کے بھرپور کردار کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا، وفاقی پولیس میں خواتین کی تعداد بڑھانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں، خاتون ایس ایچ او تعینات کی جائے، اسلام آباد پولیس کا اپنا ہسپتال بنانے کے لئے دو ارب روپے مختص کئے ہیں، پولیس محکوموں اور کمزوروں کی طاقت …
وزیر داخلہ پرویز احسن اقبال کا پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں خواتین پولیس اہلکاروں کے دربار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیر داخلہ پرویز احسن اقبال نے کہا ہے کہ خواتین کے بھرپور کردار کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا، وفاقی پولیس میں خواتین کی تعداد بڑھانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں، خاتون ایس ایچ او تعینات کی جائے، اسلام آباد پولیس کا اپنا ہسپتال بنانے کے لئے دو ارب روپے مختص کئے ہیں، پولیس محکوموں اور کمزوروں کی طاقت اور سہارا بنے، خواتین اہلکاروں کو بہترین ماحول فراہم کیا جائے۔ جمعہ کو پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں خواتین پولیس اہلکاروں کے دربار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین پولیس اہلکاروں کے حوالے سے گمنام شکایت کے درست یا غلط ہونے سے قطع نظر میں ضروری سمجھتا ہوں کہ خود ان سے ملاقات کروں اسی لئے میں نے لندن سے ہی آئی جی کو ہدایت کی کہ خواتین پولیس اہلکاروں کو جمع کریں۔








