وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

لندن ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے جمعہ کو یہاں ونڈسر کیسل میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ یہ ملاقات دولت مشترکہ سربراہان حکومت کے 25 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے برطانوی وزیراعظم کو دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔ …

لندن ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے جمعہ کو یہاں ونڈسر کیسل میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ یہ ملاقات دولت مشترکہ سربراہان حکومت کے 25 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے برطانوی وزیراعظم کو دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کشمیری عوام کی تحریک کو اجاگر کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی موجودہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے برطانوی وزیراعظم کو دہشت گردی و انتہاءپسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے دوطرفہ بالخصوص تجارت و سرمایہ کاری کے شعبہ میں تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور برطانیہ کے ترقیاتی ادارہ کی جانب سے پاکستان میں کام کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے برطانوی حکومت کی جانب سے بالخصوص بریگزٹ کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں مدد دینے کیلئے ٹریڈ انوائے کی تقرری کو بھی سراہا۔ انہوں نے اپنے دورہ کابل کا بھی حوالہ دیا اور افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے عزم کو بھی اجاگر کیا۔