وزیراعظم کے مشیرمفتاح اسماعیل کی وفد کے ہمراہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے موسم بہار 2018ءکے اجلاسوں میں شرکت

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور مفتاح اسماعیل نے وفد کے ہمراہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے موسم بہار 2018ءکے اجلاسوں میں شرکت کی۔ ان اجلاسوں کا انعقاد واشنگٹن میں کیا گیا۔ اس موقع پر وفد نے متعدد دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔ انہوں نے آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر مٹسو ہیرو اور ان کی ٹیم …

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور مفتاح اسماعیل نے وفد کے ہمراہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے موسم بہار 2018ءکے اجلاسوں میں شرکت کی۔ ان اجلاسوں کا انعقاد واشنگٹن میں کیا گیا۔ اس موقع پر وفد نے متعدد دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔ انہوں نے آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر مٹسو ہیرو اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی اور پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے عالمی بینک کی ایک ٹیم سے بھی ملاقات کی جس کی قیادت وائس پریذیڈنٹ برائے جنوبی ایشیاءایتھل سنہاسر کر رہی تھیں۔ ملاقات میں پاکستان میں عالمی بینک کی معاونت سے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں آئی ایف سی کی وائس پریذیڈنٹ برائے جنوبی ایشیاءسنیے زینا کی سربراہی میں آئی ایف سی کی ٹیم کے ساتھ پراجیکٹ پورٹ فولیو اور پاکستان میں ممکنہ پروگراموں کا جائزہ لیا۔