وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دولت مشترکہ ممالک کے رہنماﺅں کے ہمراہ تین ریٹریٹ سیشن میں شرکت کی

لندن ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دولت مشترکہ سربراہان حکومت کے اجلاس کے دوسرے کے روز جمعہ کو دولت مشترکہ ممالک کے رہنماﺅں کے ہمراہ تین ریٹریٹ سیشن میں شرکت کی۔ ونڈسر کیسل میں ریٹریٹ سیشنز کے دوران وزیراعظم نے دولت مشترکہ سے تعلق رکھنے والے مختلف رہنماﺅں کے ساتھ باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ریٹریٹ سیشنز کے دوران وزیراعظم نے …

لندن ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دولت مشترکہ سربراہان حکومت کے اجلاس کے دوسرے کے روز جمعہ کو دولت مشترکہ ممالک کے رہنماﺅں کے ہمراہ تین ریٹریٹ سیشن میں شرکت کی۔ ونڈسر کیسل میں ریٹریٹ سیشنز کے دوران وزیراعظم نے دولت مشترکہ سے تعلق رکھنے والے مختلف رہنماﺅں کے ساتھ باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ریٹریٹ سیشنز کے دوران وزیراعظم نے جن رہنماﺅں سے ملاقاتیں اور تبادلہ خیال کیا ان میں کینیا کے صدر ارہو کینیاٹا‘ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو‘ وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈیرین ‘ صدر نائجیریا‘ صدر روانڈا پال کاگیم اور پاپوانیوگنی کے وزیراعظم پیٹر اونیل شامل تھے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جو دولت مشترکہ سربراہان حکومت کے 25 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے یہاں موجود ہیں، نے گزشتہ روز ایگزیکٹو سیشنز میں سرگرمی سے شرکت کی اور معیشت، سیکورٹی اور پائیدار ترقی کے بارے میں پاکستان کے نکتہ نظر کو موثر انداز میں اجاگر کیا۔ پاکستان 53 رکنی دولت مشترکہ کے بانی ارکان میں سے ایک ہے اور تنظیم میں نہایت فعال کردار ادا کر رہا ہے۔