اوپن یونیوسٹی نے مختلف پروگرامز کے داخلہ ٹیسٹ کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2018ءمیں پیش کئے گئے میرٹ بیسڈ مختلف پروگرامز کے داخلہ ٹیسٹ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ یہ ٹیسٹ(کل) پیرکو یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاک میں منعقد ہونگے جن پروگرامز کے داخلہ ٹیسٹ منعقد ہورہے ہیں اُن میں بی ایس باٹنی، بی ایس انوائرمینٹل سائنس اور ایم فل اردو پروگرامز شامل ہیں۔ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق …

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2018ءمیں پیش کئے گئے میرٹ بیسڈ مختلف پروگرامز کے داخلہ ٹیسٹ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ یہ ٹیسٹ(کل) پیرکو یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاک میں منعقد ہونگے جن پروگرامز کے داخلہ ٹیسٹ منعقد ہورہے ہیں اُن میں بی ایس باٹنی، بی ایس انوائرمینٹل سائنس اور ایم فل اردو پروگرامز شامل ہیں۔ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق منگل کوجن پروگرامز کے داخلہ ٹیسٹ منعقد ہوں گے اُن میں ایم فل ریاضی ، ایم فل شماریات ، ایم ایس مینجمنٹ سائنس اور ایم ایس سی فارسٹری ایکسٹینشن شامل ہیں جبکہ بدھ کو بی ایس کیمسٹری ، ایم فل ہسٹری ، ایم فل پاکستانی زبانیں، ایم ایس انوائرمنٹل ڈیزائن ، ایم ایس سی )آنرز(ایگریکلچر ایکسٹینشن اور ایم ایس سی )آنرز(رورل ڈویلپمنٹ پروگرامز کے داخلہ ٹیسٹ منعقد ہوں گے۔